مہرخبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اعلی وفد کے ہمراہ چین کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ان کے وفد میں چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ، ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزير اعظم نواز شریف چین کے دورے کے دوران چینی قیادت اور دیگر ملکوں کے سربراہان سے ملاقات اور بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے جس میں کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 27 ملکوں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ہانگ کانگ اور ہنگ زو کا بھی دورہ کریں گے جس میں وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ وزیر اعظم 12 سے17 مئی کے دوران چینی قیادت کےساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اعلی وفد کے ہمراہ چین کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ان کے وفد میں چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ، ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
News ID 1872427
آپ کا تبصرہ